English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہنددوستان میں کورونا مریضوں کی تعداد سوالاکھ کے پار

share with us

:24 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)ملک میں مسلسل تیسرے دن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے چھ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 868 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 54 ہزار سے زیادہ لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ 6767 نئے کیس سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 868 پہنچ گئی۔اسی کے ساتھ ملک میں کل فعال کیسز 73 ہزار 560 ہو گئے ہیں۔

ملک میں كووڈ 19 انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 147 افراد کی اموات ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 3 ہزار 867 ہوگئی۔ سنیچر کے مقابلے اتوار کو ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 زیادہ ہوگئیْ

سنیچر کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں كووڈ 19 سے 137 افراد کی موت ہوئی تھی، انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے 2657 شفا یاب بھی ہوئے جس سے یہ تعداد 54 ہزار 441 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں مجموعی کیسز میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے، مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2608 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 47 ہزار 190 ہوگئی ہے جبکہ 1577 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 13 ہزار 404 لوگ اس وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے متاثرین کے معاملہ میں تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 15 ہزار کا ہندسہ پار کرگئی ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 15 ہزار 512 لوگ اس وبا سے متاثر اور 103 اموات ہوئی ہے جبکہ 7491 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف ہسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔

کورونا وائرس کے کیسز میں گجرات تیسرے نمبر پر ہے، یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 13 ہزار 664 ہے اور اس کے انفیکشن سے 829 افراد کی موت ہو ئی ہے۔ اس کے علاوہ 6169 لوگ اس بیماری سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 591 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے ریکارڈ 23 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔ یہاں اب تک 12 ہزار 910 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 231 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 6267 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس سے ایک دن پہلے دارالحکومت میں کورونا وائرس انفیکشن کے ریكارڈ 660 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 6742 جبکہ 160 افراد کی موت اور 3786 لوگ مکمل طور شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چھ ہزار کا ہندسہ پار کر گئی ہے۔ اتر پردیش میں اب تک 6049 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور اس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 155 ہو گئی ہے جبکہ 3406 لوگ اب تک اس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں 3459 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 269 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 1281 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔

وہیں تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 1813 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا وائرس سے 49 افراد کی جان گئی ہے، وہیں 1065 لوگ اب تک ٹھیک ہوئے ہیں۔

جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 2757 اور کرناٹک میں 1959 متاثرین ہیں، ان ریاستوں میں اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 56 اور 42 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں اور کشمیر میں متاثرین کی تعدادبڑھ کر 1569 ہوگئی ہے اور 21 لوگوں کی كووڈ 19 سے موت ہوئی ہے۔

پنجاب میں 39، ہریانہ میں 16، بہار میں 11، اڑیسہ میں سات، کیرالہ، جھارکھنڈ اور آسام میں چار چار، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش میں تین تین، اتراکھنڈ میں دو اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا