English   /   Kannada   /   Nawayathi

کالج فیس میں رعایت کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل

share with us

:20 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت یونیورسٹیز کو یہ ہدایت دیں کہ طلبا سے آنے والے سمسٹر کی فیس میں رعایت دیں۔ یہ عرضی جسٹس فار رائٹس فاؤنڈیشن نے دائر کی ہے۔

عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو طلبا سے بقایا پیسے وصولنے سے روکا جائے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جب لوگوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ لوگوں کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے، فیس کی ادائیگی ممکن نہیں ہے۔

فی الحال آنے والے سمسٹر کی فیس ادا کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر فیس کی عدم ادائیگی کے سبب طلبا کی تعلیم میں خلل پڑتا ہے تو یہ ان کے تعلیم کے حق کی خلاف ورزی ہوگی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تعلیم کے حق سے مراد مستقل اور بلاتعطل تعلیم ہے۔ زیادہ تر والدین اور طلبا قرض کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اگر ایسی صورتحال میں ان سے فیس وصول کرنے کے لئے دباؤ ڈالا گیا تو ان کی پریشانی مزید بڑھ جائے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام نے کالج اور یونیورسٹی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ اس کی وجہ سے طلباء اور ان کے والدین ذہنی دباؤ میں آگئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا