English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا ویکسین: برطانیہ کا بڑا اقدام

share with us

لندن: 17 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کروناویکسین کی تیاری میں مدد کے لیے مقررہ وقت سے پہلے ’آکسفورڈ شائر تحقیقی مرکز‘ کھولنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ریسرچ سینٹر کو جلد کھولنے کے لیے 93 ملین پاؤنڈ فنڈ بھی دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ کروناکی ممکنہ ویکسین کی تیاری میں مذکورہ ادارہ مدد فراہم کرسکے۔

رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عالمگیر وبا کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانیہ میں رواں سال جولائی تک لاک ڈاؤن کو ختم کرکے معمولات زندگی بحالی کی طرف لے جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے نتاظر میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے لیے برطانیہ میں جلد بڑے اقدامات اٹھائے جائیں گے، لیکن شہریوں پر لازم ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر نہ چھوڑیں، عوام کا کردار دیکھ کر ممکنہ فیصلہ ہوں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی شہری وبا کے خلاف جنگ کرکے دوبارہ اپنی آزادی حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی سمیت دیگر طبی مراکز حکومت تعاون سے کام کررہے ہیں۔ برطانوی حکومت جان لیوا کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا کی جلدازجلد تیاری کے لیے کرونا ویکسین ٹاسک فورس بھی تشکیل دے چکی ہے۔

ٹاسک فورس چیف سائینٹفک ایڈوائزر اور ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کی سربراہی میں کام کررہی ہے جو جلد از جلد کرونا ویکسین تیاری کے بعد عوام تک فراہمی یقینی بنائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا