English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل پر پابندی لگائی جائے، برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط

share with us

لندن:14مئی 2020(فکروخبر نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو 145 ممبران پارلیمنٹ نے خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل پر پابندی لگائی جائے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے خط لکھ کر بورس جانسن سے اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کرونا کی صورت حال میں فلسطین کے متنازع علاقوں کا الحاق چاہتا ہے۔

برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا خط میں کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا منصوبہ غیرقانونی ہے، متنازع علاقوں کا الحاق کیا گیا تو اسرائیل کا اقدام جارحیت ہوگا۔

خط کے متن کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے الحاق کی کوششیں یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے کثیر الاشاعت اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری قائم کرنے کے اعلان پر یورپی یونین نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کو امریکا کی سنچری ڈیل منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مزید فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کے اعلان پر گہری تشویش ہے اور یورپی یونین اس حوالے سے اسرائیل پر پابندیوں پر غور کررہی ہے۔

یورپی یونین کے مندوبین کے اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے غرب اردن کے بعض علاقوں وادی اردن اور بحر مردار کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی کوششوں اور ان پر ردعمل پر غور کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا