English   /   Kannada   /   Nawayathi

تک ٹک پر معذوروں کی نقل اُتارنے والے مکہ کے رہائشی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا

share with us

ریاض:13 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) دُنیا بھر میں کورونا کی وبا عام ہونے کے باعث اربوں لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ بیشتر لوگوں کو گھروں پر کوئی کام نہیں ہے تو وہ منفرد اور دلچسپ قسم کی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ ٹِک ٹاک بنانے والے بھی آج کل دھڑا دھڑ اپنی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، کیونکہ بوریت کو مٹانے کے لیے انہیں اس سے بہتر اور کوئی طریقہ نہیں سُوجھ رہا، دوسرے اس سے لوگوں میں مقبولیت بھی مِل جاتی ہے۔
تاہم کچھ افراد کی اُوٹ پٹانگ اور غیر اخلاقی حرکات انہیں مقبولیت کی بجائے مصیبت میں پھنسا دیتی ہے۔ سعودی نوجوان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہوا ہے جس کی غیر اخلاقی ویڈیو نے اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا ہے۔ مکہ میں مقیم نوجوان نے اپنی ویڈیو ٹِک ٹاک پر بنا کر شیئر کی، جو اس کی گرفتاری کا سبب بن گئی۔

اس ویڈیو میں سعودی نوجوان اپنے گھر کی چھت پر دکھائی دیتا ہے،
جو اچانک اپنے ہاتھوں اور پیروں کو مروڑ کر اور منہ کے عجیب و غریب زاویئے بنا کر بالکل اسی انداز میں چل رہا ہے، جس طرح کوئی بدنصیب معذور انسان چلتا پھرتا ہے۔
نوجوان کی جانب سے معذوروں کی تضحیک پر مبنی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین مشتعل ہو گئے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اس شخص نے کچھ انوکھا کرنے کے چکر میں دُنیا بھر کے کروڑوں معذوروں اور ان کے رشتہ داروں کے دِل دُکھائے ہیں۔ جسمانی اور ذہنی معذوری کوئی عیب نہیں، بلکہ اللہ کی مرضی سے ہوتی ہے۔ ایسے معذور افراد ہمدردی، محبت اور توجہ کے مستحق ہوتے ہیں، ایک ہٹے کٹے اور جسمانی لحاظ سے تندرست شخص کی جانب سے معذوروں کا انداز اپنا کر ویڈیو بنانا ایک شرمناک عمل ہے۔
کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو پولیس کو بھی رپورٹ کرد یا۔ جس کے بعد ملزم کی نشاندہی کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک سعودی دوشیزہ کو گرفتار کیا گیا تھا جو مملکت میں عائد جزوی کرفیو کی ذرا بھی پروا نہ کرتے ہوئے گاڑی لے کر سڑک پر آ گئی اوراپنی ویڈیو بنا کر لوگوں سے کہنے لگی کہ سعودی حکام نے کرفیو کی خلاف ورزی پرلوگوں پر ہزاروں درہم کا جرمانہ لگا دیا ہے۔
یہ موسم بہار کے دن ہیں، ان ایام میں کوئی بھلا خود کو کیسے گھر میں بند رکھ سکتا ہے۔ اگر باہر نہ نکلے توبہار کے خوبصورت نظاروں سے کیسے لطف اندوز ہوں گے، اس حسین موسم میں جابجا کھلنے والے پھولوں کا حُسن کیسے دیکھ پائیں گے۔ بھلا کوئی کیسے گھروں سے نہ نکلیں۔چاہے لاکھوں ریال کا جرمانہ بھی بھرنا پڑے، ہم تو باہر آئیں گے۔ پھر یہ لڑکی تمسخر کے انداز میں کورونا کو مخاطب کر کے کہتی ہے، آجاؤ، وائرس آجاؤ، کوئی بات نہیں ہم بچ جائیں گے۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ ایک طوفان اُٹھ کھڑا ہوا۔لوگوں نے اس سعودی خاتون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیاتھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا