English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اور دیگر ممالک کا تیل کی پیداوار سے متعلق بڑا فیصلہ

share with us

ریاض:12 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) کورونا وائرس سے ہونے والی تباہ حالی کے بعد سعودی عرب نے تیل کی سب سے بڑی کمپنی کو تیل کی پیداوار میں مزید دس لاکھ بیرل یومیہ کمی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرمکو کو ہدایت کی ہے کہ جون سے تیل کی پیداوار میں مزید 10لاکھ بیرل یومیہ کمی کردی جائے، یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو سہارا دینے کیلئے کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی آرامکو نے 11 مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد کمی کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

قیمتوں کے نئے شیڈول کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 0.67ریال مقرر کردی گئی، دوسری جانب کویت اور متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے اس اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

کویت نے بھی یومیہ پیداوار میں80ہزار بیرل کمی کا اعلان کردیا جبکہ امارات کی جانب سے ایک لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا گیا ہے، سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود تیل کی مارکیٹ مستحکم نہ ہوسکی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا