English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان سے متعلق سعودی ولی عہد کا اہم بیان!

share with us

جدہ: 12 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)سوڈان میں خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے پیر کے روز سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ مملکت دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست میں سے سوڈان کا نام نکلوانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب،،، سوڈان کے امن و استحکام کا خواہاں ہے تا کہ وہاں کے عوام کے امیدیں پوری کی جا سکیں۔

اس موقع پر عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ ان کا ملک سوڈان کے حوالے سے مملکت کے مواقف اور سوڈان کے امن و استحکام کے لیے مملکت کی خواہش کو قابل افتخار سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد سے متعلق امریکی وزارت خزانہ کے ایک وفد رواں سال مارچ میں سوڈان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران واضح کیا گیا کہ سوڈان پر عائد مالی اور اقتصادی قیود کو اٹھا لیا گیا ہے۔

اس موقع پر مذکورہ وفد نے باور کرایا کہ دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست میں سے سوڈان کا نام نکالنے کے لیے "مناسب وقت" کا انتظار ہے۔ وفد کے مطابق امریکا میں متعلقہ کمیٹیاں اس سلسلے میں کام کر رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا