English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایمرٹس ائیرلائن کا مختلف ممالک میں پھنسے غیر ملکی اماراتی رہائشیوں کی واپسی کیلئے پروازوں کا اعلان، ٹکٹوں کی بکنگ شروع کر دی گئی

share with us

دبئی 10/ مئی 2020(فکروخبر نیوز) ایمرٹس ائیرلائن کا مختلف ممالک میں پھنسے غیر ملکی اماراتی رہائشیوں کی واپسی کیلئے پروازوں کا اعلان، ٹکٹوں کی بکنگ شروع کر دی گئی، اماراتی ائیرلائن کی پروازیں فی الحال فرینکفرٹ اور لندن سے لوگوں کو لے کر دبئی پہنچیں گی، بعد ازاں ایمسٹرڈیم، بارسیلونا، جکارتہ، کوالالمپور، ملینا، میلبورن، سنگاپور، سیول، ٹورنٹو اور ٹوکیو کیلئے بھی پروازیں چلائی جائیں گی، امارات واپس آنے والے لوگوں کو 14 روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے خصوصی اجازت دیے جانے کے بعد ایمرٹس ائیرلائن نے بیرون ممالک پھنسے غیر ملکی اماراتی رہائشیوں کو ملک واپس لانے کیلئے پروازوں کا اعلان کیا ہے۔


ایمرٹس ائیرلائن کے مطابق ابتدائی طور پر فرینکفرٹ اور لندن سے 2 پروازوں کے ذریعے غیر ملکی اماراتی رہائشیوں کو ملک واپس لایا جائے گا، تاہم ان تمام افراد کو قوائد کے مطابق 14 روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

ایمرٹس ائیرلائن نے مزید ممالک سے بھی لوگوں کو واپس لانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایمرٹس ائیرلائن نے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امارات واپسی کے خواہش مند غیر ملکی رہائشی ایمسٹرڈیم، بارسلونا، جکارتہ، کوالالمپور، منیلا، میلبورن، سنگاپور، سیول، ٹورنٹو اور ٹوکیو سے ٹکٹوں کی بکنگ کر سکتے ہیں۔ یہاں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ صرف وہ غیر ملکی رہائشی امارات واپس آ سکیں گے، جن کی جانب سے اماراتی وزارت خارجہ سے باقاعدہ اجازت طلب کی گئی ہے۔
امارات واپس آنے کے خواہاں غیر ملکیوں کو تواجدی ریسیڈنٹ سروس کے ذریعے واپسی کی اجازت طلب کرنا ہوگی، جبکہ ان کے پاس درست رہائشی ویزہ کا ہونا بھی ضروری ہے۔ دوسری جانب ایمرٹس ائیرلائن کے علاوہ اتحاد ائیرویز نے بھی بیرون ممالک پھنسے اماراتی رہائشیوں کی امارات واپسی کیلئے پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد ائیر ویز نے بھی اس سلسلے میں ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا