English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں سرِ عام دعوتِ گُناہ دینے پر رُوسی خاتون اور فلسطینی نوجوان گرفتار

share with us

ریاض: 09/ مئی 2020(فکروخبر نیوز) سعودی عرب دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام ہے۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے اس مقدس سرزمین پر بے حیائی اور فحاشی کے ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں، جس سے مسلمانوں کے دِلوں کو بہت اذیت پہنچتی ہے۔سعودی ویب سائٹ المرصد کے مطابق ریاض پولیس نے ایک تازہ ترین واقعہ میں سرِعام دعوت گناہ دینے کے الزام میں ایک رُوسی خاتون کواس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا کہ رُوسی خاتون اور اس کا فلسطینی ساتھی کافی عرصے سے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ رُوسی خاتون نے فلسطینی ساتھی کی مدد سے جسم فروشی کا کاروبار شروع کر رکھا تھا۔ان دونوں کی ہمت اتنی بڑ ھ گئی کہ یہ سوشل میڈیا پر سعودی عوام کو جنسی تسکین فراہم کرنے کی دعوت دینے لگے اور انہیں یہ یقین دہانی بھی کراتے تھے کہ اگر وہ کسی اور سے غلط کاری کرنا چاہیں تو انہیں محفوظ ٹھکانہ فراہم کیا جائے گا۔

سعودی صارفین نے جب سوشل میڈیا پر ان کی بے حیائی کی دعوت پر مبنی ویڈیو دیکھی تو فوری طور پر سعودی پولیس کو رپورٹ کر دی۔ جس کے بعد پولیس نے ان کے ٹھکانے کا پتا چلا کر انہیں گرفتار کر لیا۔ رُوسی خاتون کی عمر 30سے 35 سال کے درمیان ہے جبکہ فلسطینی نوجوان کی عمر 25 سال سے زائد ہے۔ ملزمان کے ٹھکانے سے فحش لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے، جسے ضبط کر لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں رُوسی خاتون اور اس کے ساتھی نے اپنے ٹھکانے کو جسم فروشی کے اڈے کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے بدلے میں وہ لوگوں سے رقم وصول کرتے تھے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اگلے چند روز میں دونوں پر فحاشی کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں 29 جنوری کو سوشل میڈیا اسٹار خاتون فوز العتیبی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر اور ویڈیوز نے تمام حدیں پار کر لی تھیں۔
فوز العُتیبی نے 29 جنوری کواپنی ایک انتہائی شرمناک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک مشہور ثقافتی مقام پر اپنے خاوند کے ساتھ سر عام بوس و کنار میں مصروف ہے اس موقع پر اس نے سفید رنگ کا ایسا فراک پہن رکھا ہے جس میں اُس کا جسم عریانی کی حدوں کو چھو رہا ہے۔ ابھی صارفین اس تصویر ِپر ہی اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے کہ بے باک نظریات کی حامل فوز العتیبی نے اگلے روز یعنی 30 جنوری کو اپنی ایک انتہائی شرمناک ویڈیو بھی پوسٹ کر ڈالی۔
اس ویڈیو میں بھی وہ اسی مشہور سیاحتی مقام پر موجود ہے
جہاں ایک قدیم دور کی بلڈنگ کے تہہ خانے میں بنی سیڑھیوں سے نیچے اُتر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں بھی اس نے وہی مختصر سا فراک پہن رکھا ہے جو اُس کے گھنٹوں سے بھی اُوپر ہے۔ فوز العتیبی بڑے باک انداز میں اس عمارت کے تہہ خانے میں داخل ہو کر وہاں بنے ایک کنوئیں کے پاس جاتی ہے۔ اس کا انداز رقص اور جھُومنے جیسا ہوتا ہے جس کے باعث اُس کا مختصر لباس اُس کے جسم کو ڈھانپنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا