English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی ائیرپورٹ کو دوبارہ سے فعال کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

share with us

دبئی 06مئی 2020 (فکروخبر/ذرائع)دبئی ائیرپورٹ کو دوبارہ سے فعال کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، عرب بزنس کلب کے صدر حمدان المرشدی کے مطابق دنیا کے مصروف ترین ائیرپورٹ کو کمرشل فلائٹ آپریشن کے دوبارہ آغاز کیلئے تیار کیا جا رہا ہے، لوگوں کیلئے فاصلے پر نشستیں لگا دی گئیں، خصوصی ہدایات والی اسکرینز اور بورڈز بھی نصب کر دیے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق عرب بزنس کلب کے صدر حمدان المرشدی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دبئی ائیرپورٹ کو دوبارہ سے فعال کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں:
انہوں نے اپنی پوسٹ پر کئی تصاویر جاری ہیں، جن میں دبئی ائیرپورٹ پر کرونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کیلئے کیے گئے مختلف اقدامات دکھائے گئے۔

پوسٹ پر ایک صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں حمدان المرشدی کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ دبئی ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا جلد دوبارہ آغاز ہو جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے دبئی ائیرپورٹ حکام یا حکومت کی جانب سے تاحال کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث جہاں دنیا کے دیگر تمام ممالک نے فلائٹ آپریشن بند کر دیا تھا، وہیں اماراتی حکومت نے بھی مارچ کے ماہ میں ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر کمرشل فلائٹ آپریشن بند کر دیا تھا۔

بعد ازاں امارات سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا جو تاحال جاری ہے، تاہم کمرشل فلائٹ آپریشن تاحال بحال نہ ہو سکا۔ کچھ روز قبل اماراتی حکام نے جاری بیان میں کہا تھا کہ کوشش ہے کہ سیاحتی شعبہ کو جولائی کے ماہ تک بحال کر دیا جائے، تاہم اس حوالے سے دنیا کے دیگر ممالک کے فیصلوں کے بھی منتظر ہیں۔ امارات میں سیاحت کے شعبہ اور کمرشل فلائٹ آپریشن کی بحالی کا دار و مدار دیگر ممالک کی جانب سے کمرشل فلائٹ آپریشن بحال کیے جانے پر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا