English   /   Kannada   /   Nawayathi

گھروں سے آن لائن کام کے معاملے میں دُبئی دُنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا

share with us

دُبئی 05 مئی 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) دُبئی والوں کی بات ہی اورہے، ٹیکنالوجی، ترقی، خوشحالی، قانون کی پاسداری کون سا ایسا شعبہ ہے جس میں دُبئی والے دُنیا والوں سے بڑھ کر نہ ہوں۔ گزشتہ چند ماہ سے دُنیا کو کورونا کی وبا نے گھیرا تو سرکاری اور نجی دفاتر اور محکموں میں کام بُری طرح ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ تاہم دُبئی میں پہلے کی طرح ہی سارے امور نمٹائے جا رہے ہیں۔

خصوصاً سرکاری شعبے کے 80 فیصد ملازمین اپنے گھروں سے کام کر رہے ہیں۔ اُردو نیوز کے مطابق دبئی محکمہ افرادی قوت نے کہا ہے کہ ریاست کے 80 فیصد سرکاری ملازم آن لائن ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ریاست کے 82 سرکاری ادارے اپنے ملازمین سے آن لائن ڈیوٹی لے رہے ہیں۔ اس طرح انہیں کورونا سے بچانے کے احتیاطی اقدامات پر سو فیصد عمل ممکن ہو رہا ہے۔

محکمہ افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ علی الزاید الفلاسی کا کہنا تھاکہ دبئی کے سرکاری ملازم فرض شناس ثابت ہوئے ہیں. انہوں نے آن لائن ڈیوٹی پروگرام کا فیصلہ ہوتے ہی گھروں سے کام باقاعدگی سے شروع کردیا۔

عبداللہ الفلاسی نے بتایا کہ اچھی بات یہ ہے کہ سرکاری ملازمین اپنی روزانہ کی کارکردگی کی باقاعدہ رپورٹ بھی پوری پابندی سے دیتے ہیں۔ دبئی کے سرکاری ملازمین نے ثابت کردیا کہ وہ واقعی آن لائن ڈیوٹی سسٹم کے اہل ہیں. ان ملازمین کی کڑی محنت اور آن لائن ڈیوٹی ذمہ داری سے نبھانے کی کی بدولت دبئی کو 2020 کے دوران آن لائن ڈیوٹی دینے والے دُنیا کے بہترین شہروں میں دوسری پوزیشن مل گئی۔ اس بات کا اعلان امریکی میگزین (سی ای او ڈبلیو اوایر ایل ڈی) نے اپنی نئی رپورٹ میں کیا ہے۔ امریکی میگزین کے مطابق گھروں سے آن لائن کام کرنے والے ملازمین کی فہرست میں امریکی شہر سان فرانسسکو پہلے نمبر پر ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا