:اور ہر طرح کے
بھٹکل : حنیف آباد کراس پر کچرہ کے ڈھیرکی صفائی کے ... بنگلورو میں ریکارڈ توڑ گرمی ، عام دنوں کے مقابلہ م ... دنیا کا سب سے بڑا ٹرمینل کہاں بننے جا رہاہے؟ جانیے ... ہمیں فلسطینیوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کی ضرورت ... عراق میں ہم جنس پرستی جرم ،15 سال کی سزا مقرر ... کرناٹک : اتراکنڑا سمیت ریاست کی ان چار لوک سبھا سی ... عدالت سے ضمانت ملنے کے کچھ ہی گھنٹوں میں ای ڈٰی نے ... لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر بھٹکل کیمونیٹی جدہ ...

ریاض:04مئی 2020(فکروخبر/ذرائع ) سعودی عرب میں کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ایک مال اور 5 تجارتی مراکز بند کروا دیے گئے، سعودی حکام احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کے لیے سخت نگرانی کر رہے ہیں۔
سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں عسیر اور ریاض میونسپلٹی نے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والی دکانیں اور تجارتی مراکز بند کروا دیے۔
کرونا بحران سے نمٹنے اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی عرب کے تمام شہروں کی میونسپلٹیز اور بلدیاتی کونسلیں حفاظتی تدابیر کی پابندی کروانے کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہیں، خلاف ورزیوں پر متعلقہ تجارتی اداروں کے خلاف فوری کارروائی بھی کی جارہی ہے۔
ریاض میونسپلٹی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے بچانے کے لیے مقرر انتظامات نہ کرنے پر 41 تجارتی ادارے سربمہر کر دیے۔ ان پر بھاری جرمانے لگائے گئے جبکہ مالکان کو مزید تادیبی کارروائی کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں کے حوالے کردیا گیا۔
عسیر میونسپلٹی نے حفاظتی تدابیر کی پابندی نہ کرنے پر ابہا شہر کا ایک مال اور 5 تجارتی مراکز بند کروا دیے۔
عسیر میونسپلٹی کے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر محمد العاوی نے بتایا کہ ہماری ٹیمیں مارکیٹ کی 24 گھنٹے نگرانی کر رہی ہیں, چھاپہ مہم کے دوران ایک مال اور ایسے 5 تجارتی ادارے ریکارڈ پر آئے جہاں میونسپلٹی قوانین اور صحت کے ضوابط کی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔
عسیر میونسپلٹی کے اہلکاروں نے ابہا شہر میں 7 مختلف مقامات پر ریڑھی کے ذریعے سامان بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی اور ان کا سامان ضبط کر کے فلاحی انجمنوں کے حوالے کردیا گیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |