English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے سعوی عرب کی 1 کروڑ ریال کی امداد

share with us

02مئی 2020(فکروخبر/ذرائع )اردن میں سعودی عرب کے سفیر نائف السدیری اتوار کے روز کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فلسطینی عوام کے لیے سعودی امداد پیش کریں گے۔ امداد کی مالیت ایک کروڑ ریال سے زیادہ ہے۔ اس میں طبی مشینوں اور لوازمات پر مشتمل 12 آئیٹم شامل ہیں۔ یہ ساز و سامان سعودی عرب کے علاوہ یورپ اور چین سے درآمد کیا گیا ہے۔

اس امداد کا مقصد فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ،،، فلسطینی وزارت صحت کی قدرت میں اضافہ کرنا ہے۔

مذکورہ امداد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر دی جا رہی ہے۔

عَمّان میں سعودی سفارت خانے میں منعقد ہونے والی تقریب میں فلسطینی قومی فنڈ کے ڈائریکٹر وزیر رمزی خوری ، اردن میں فلسطینی سفیر عطاء اللہ خیری اور اردن میں شاہ سلمان امدادی مرکز کی شاخ کے ڈائریکٹر سعود بن عبدالعزیز الحزیم بھی شریک ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا