English   /   Kannada   /   Nawayathi

مزدوروں کے عالمی دِن کے موقع پر اماراتی حکومت کا شاندار اعلان

share with us

دُبئی 02مئی 2020(فکروخبر/ذرائع )یکم مئی دُنیا بھر میں مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں کے فرمانروا بھی انسانیت نواز رویہ رکھتے ہیں اور کارکنان کی زندگیوں کے تحفظ اور ان کو پیش آنے والی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ امارات میں اس وقت کورونا نے نظام زندگی درہم برہم کر رکھا ہے۔

ایک طرف جہاں کورونا متاثرین کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں ، وہیں کاروبار بند ہونے کی وجہ سے کارکنان معاشی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان حالات میں یومِ مئی کی مناسب سے اماراتی حکام نے بڑا اعلان کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امارات میں مقیم تمام کارکنوں کو نیشنل پروگرام فار ہیپینس اینڈ ویل بِینگ کے تحت ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔

اس مہم کے تحت تمام کارکنان کوایک خصوصی باکس بھجوایا جا رہا ہے جس du ٹیلی کام کمپنی کا ایک فری سم کارڈ ہو گاجس سے وہ اپنے آبائی وطن میں موجود گھر والوں کو اپنی خیریت اور صحت و سلامتی سے آگاہ کر سکیں گے۔اس باکس میں کارکنان کے لیے راشن بھی ہو گا۔ اس کے علاوہ کورونا سے بچاؤ کے لیے جن میں فیس ماسک، گلوز اور سینی ٹائزرز بھی موجود ہوں گے۔

مجموعی طور پر اس باکس میں 44غذائی اور سیفٹی آئٹمز ہوں گی۔ اس کار خیر کا مقصد امارات میں مقیم ان تمام کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جو وہ امارات کی ترقی کے لیے انجام دے رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کو اس فلاحی مہم میں وزارت انسانی وسائل و اماریتائزیشن اور اماراتی ریڈ کریسنٹ کے علاوہ ٹیلی کام کمپنی du کا تعاون بھی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ  متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 557نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13ہزار38ہوگئی ہے۔

مملکت میں اموات کی مجموعی تعداد 111تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک میں 2ہزار543افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 10ہزار384ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے 1مریض کی حالت تشویشناک ہے۔مملکت میں اب تک 11لاکھ 22ہزار سے زائد ٹیسٹس کیے جاچکے ہیں جبکہ مزید ٹیسٹس جاری ہیں۔ ملک میں لاک ڈاؤن میں مشروط نرمی کردی گئی ہے، شاپنگ مالز اور دکانیں کھل گئی ہیں جبکہ ریٹورینٹس بھی کھل گئے ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد کاروباری اور تجارتی مراکز اور تفریحی سرگرمیاں کئی ہفتوں سے بند ہیں، جس کے باعث لوگوں کی معاشی حالت خاصی خراب ہو چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا