English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی اینکر کی جانب سے نماز کی حُرمت کا مذاق بنانے پر عوام مشتعل ہو گئے

share with us

جدہ: 30 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )اُردو پو سعودی عرب میں عوام معروف ٹی وی اینکر ابراہیم المعیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے پر مشتعل ہو گئے ہیں۔ اس ویڈیو میں المعیدی نے خود کو مائیک کے سامنے باجماعت نماز کا امام ظاہر کرتے ہوئے بوٹ اور بنیان میں تلاوت کی اور اس دوران وہ بار بار ہنستا رہا۔ ابراہیم المعیدی نے یہ ویڈیو اپنے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ المعیدی اپنے گھر کے صحن میں موجود ہے، وہ مائیک کے آگے بنیان پہنے کھڑا ہوا ہے اور اس کے پیروں میں بُوٹ بھی نظر آ رہے ہیں۔ المعیدی نے اس قابلِ اعتراض حُلیے میں امامت کے انداز میں تلاوت قرآن پاک کی ، ایک موقع پر وہ کلام کو اس انداز میں پڑھ رہا تھاجیسے وہ گا رہا ہو۔

اس دوران وہ بار بار ہنستا بھی رہا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا، اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ المعیدی کو نماز کی حُرمت کا مذاق بنانے پر فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

تاہم المعیدی کی جانب سے اپنے عمل پر افسوس اور شرمندگی کا اظہار کرنے کی بجائے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرنے والوں کے خلاف عدالتی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔ المعیدی کا کہنا ہے کہ وہ صحن میں کھڑے اپنے بچوں کوتلاوت سکھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ کچھ شرپسند جان بوجھ کرلوگوں کو اس کے خلاف بھڑکا رہے ہیں اور بدنام کر رہے ہیں۔ وہ ان افراد کو عدالت میں گھسیٹے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مصر میں بھی ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے نماز کے دوران سگریٹ پیتا رہا۔ جبکہ اس کے ساتھی اس سے مذاق کرنے کے دوران اس کی ویڈیوبھی بناتے رہے۔ اس شرمناک واقعے کی ویڈیو میں ایک نوجوان گھر پر نماز پڑھتا دکھائی دے رہا ہے، جب یہ نوجوان سجدے سے اُٹھتا ہے تو اس کا ایک دوست اس کے منہ میں سگریٹ ڈال دیتا ہے، جس کے بعد یہ نوجوان سگریٹ کا کش لیتا ہے، اور پھر سگریٹ اُنگلیوں میں پکڑ کر قیام کی حالت میں آ جاتا ہے ۔

س دوران یہ بدبخت نوجوان ساتھ ساتھ سگریٹ کے کش بھی لیے جا تاہے۔ نوجوان کے ساتھی اس دوران اس سے سگریٹ چھیننے کی کوشش بھی کرتے ہیں ۔ جب یہ انتہائی نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین شدید مشتعل ہو گئے۔ لوگوں نے اسلام کے اہم ترین رُکن نماز کا مذاق بنانے والے نوجوان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ نماز وہ حالت ہوتی ہے جب ایک مسلمان اپنے تن من کی حاضری کے ساتھ رب سے ہم کلام ہوتا ہے۔اللہ کی عبادت کا سگریٹ پی کر مذاق بنانا گناہِ کبیرہ ہے اور اسلامی معاشرے اور قانون میں بھی ایک ناقابلِ معافی جُرم ہے۔ نماز کے دوران سگریٹ پینے والے اور اس کے ساتھی نوجوانوں کو بھی اس ناقابلِ یقین حرکت پر گرفتار کر کے انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے۔

تاکہ کسی کو آئندہ عبادتِ الٰہی کا مذاق بنانے کی ناپاک جسارت نہ ہو ۔ مصری داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نماز پڑھنے والے نوجوان اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ نوجوان بحیرہ صوبے کے شہر رحمانیہ کا رہنے والا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کلاس فیلوز ہیں، ان تینوں کے قبضے میں موجود موبائل فون بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا