English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارا ت کے مشہور ار ب پتی بزنس مین نے کاروباری خسارے کے باعث خود کُشی کر لی

share with us

دُبئی 30 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) متحدہ عرب امارا ت کی معروف کاروباری ارب پتی شخصیت نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے جوائے اراکل کئی سالوں سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے۔ ان کا شمار امارات کے کامیاب صنعت کاروں میں ہوتا ہے۔ تاہم انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کُشی کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق جوائے اراکل نے بزنس بے کے علاقے میں واقع ایک عمارت کی14 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ یہ عمارت ان کے ایک دوست کی ملکیت ہے۔ بُر دُبئی پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر عبداللہ خادم بن سرور نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے، تاہم دستیاب شواہد سے تو یہی لگتا ہے کہ جوائے اراکل نے خود کُشی کی ہے۔

پولیس کو چند روز پہلے اطلاع دی گئی تھی کہ کسی شخص نے ایک عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کُشی کر لی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دیکھا تو معروف بزنس مین اُونچائی سے گرنے کے باعث ہلاک ہو چکے تھے۔ جو کچھ تحقیق کی گئی ہے اس سے پتا چلا ہے کہ جوائے اراکل مالی معاملات کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار تھے جس کے باعث انہوں نے موت کو گلے لگا لیا۔ جوائے اکرال امارات کا دس سالہ مُدت کا گولڈ کارڈ ویزہ بھی حاصل کر چکے تھے۔ انہوں نے دُبئی میں اپنا کیریئر اکاؤنٹنٹ کے معمولی عہدے سے شروع کیا تھا، جس کے بعد ان پر دولت، شہرت اور قسمت کے دروازے کھُلتے چلے گئے اور وہ چند سالوں میں ہی ایک کامیاب کاروباری شخصیت بن گئے۔

اراکل اِنووا گروپ آف کمپنیز کے مینجنگ ڈائریکٹر تھے، یہ کاروباری گروپ مختلف شعبوں میں کاروبار کر رہا تھا، تاہم اراکل کی کمائی کا بڑا ذریعہ آئل سیکٹر سے جُڑا تھا۔ جوائے اراکل کی لاش کو واپس بھارت لے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جوائے اکارل اپنی بیوی سیلین اور بچوں ارون اور ایشلے کے ساتھ جمیرہ کے علاقے میں مقیم تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا