English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان کے حملے میں افغان فوج کے 7 اہلکار ہلاک، 4 اغوا

share with us

کابل:26 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 4 اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے لوگار میں شدت پسند جنگجوؤں نے فوجی قافلے پر دھاوا بول دیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ افغان فوج کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 اہلکاروں کو اسلحہ اور فوجی گاڑیوں کے ہمراہ اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

طالبان کی مقامی قیادت نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ افغان فوجیوں کو بڑا نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ کابل حکومت کو ملک میں قیام امن کے لیے اسیروں کو جلد از جلد رہا کرنا ہوگا۔

ایک ہفتے کے دوران صوبے تخار، قندھار، لوگار، سرپل، بلخ اور بدغیث کی چیک پوسٹوں پر طالبان حملوں میں ہلاک ہونے والے افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جب کہ صرف صوبے بدغیث میں 13 مرتبہ حملہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 فروری کو افغان طالبان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے باوجود تاحال افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے جس کا ذمہ دار طالبان نے اقتدار کے لیے لڑتے افغان قیادت کو قرار دیا جب کہ صدر اشرف غنی نے اس کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا