English   /   Kannada   /   Nawayathi

ارنب گو سوامی کے خلاف ایف آئی آر : جرنلزم کے نام پرفرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا الزام

share with us

: 23 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ریپبلک ٹی وی اور اس کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ گوسوامی پر مجرمانہ سازش رچنے کے الزام میں دفعہ 120 بی، فساد برپا کرنے کی نیت سے اکسانے کی دفعہ 153، مذہبی اور لسانی بنیاد پر اکسانے کے لیے دفعہ 153 اے، مذہبی جذبات مشتعل کرنے کے لیے دفعہ 295 اے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق دفعہ 298، ہتک عزتی کے لیے دفعہ 500، فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی دفعہ 505 کے تحت کیس درج کیے گئے ہیں۔

اس ایف آئی آر کے لیے دی گئی شکایتوں میں ارنب گوسوامی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں رائے پور کے سول لائنس تھانہ میں ریاست کے وزیر ٹی ایس سنگھ دیو نے ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں انھوں نے ریپبلک ٹی وی اور ارنب گوسوامی پر فرقہ وارانہ خیر سگالی بگاڑنے کی کوشش اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کی بے عزتی کا الزام عائد کیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں پالگھر موب لنچنگ کو لے کر فرقہ وارانہ جذبات مشتعل کیے اور لوگوں کو اکسانے کا کام کیا۔ اسی طرح بلاس پور میں درج ایف آئی آر میں ارنب پر کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ضلع کانگریس صدر پرمود نایک کے ذریعہ درج ایف آئی آر میں ارنب گوسوامی اور ریپبلک ٹی وی کے خلاف مجرمانہ کارروائی کے لیے گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوتوالی میں درج ایف آئی آر میں ارنب کے پروگرام کو 'زہریلا' بتایا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا