English   /   Kannada   /   Nawayathi

آج سے چنندہ علاقوں میں مخصوص شعبوں کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی

share with us

: 20 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ملک بھر  میں  جاری لاک  ڈاؤن کے سبب ٹھپ پڑ گئے معاشی پہیے کو دوبارہ چلانے کیلئے ان علاقوں میں جو کورونا وائرس کووِڈ -۱۹؍ سے بری طرح متاثر نہیں ہیں،   پیر کو مخصوص شعبوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی برتی جائے گی۔   اس بیچ  مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے یقین دہانی کرائی ہے کہاگر ملک کورونا  وائر س کے بحران سے ٹھیک طرح سے نمٹتا رہاتو  مزید راحتی اقدامات کا اعلان یقینی ہے کیوں کہ ’’آپ ہمیشہ کیلئے تو لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی ملک میں لاک ڈاؤن کے وزیر اعظم کے فیصلے کو بروقت قراردیتےہوئے جاوڈیکر نے کہا ہے کہ ’’انہوں نے لاک ڈاؤن کافیصلہ صحیح وقت میں کیاتھا اور اب  لاک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے  معاشی سرگرمیوں کیلئے جزوی طور پر  اجازت دی جارہی ہے۔ اتنی آبادی کے ساتھ ہم نے حالات سے بہت اچھی طرح نمٹا ہے، اگر ملک اسی طرح  اچھے  سے حالات سے نمٹتا رہاتو مزید راحتی اقدامات  کئے جائیں گے۔‘‘
 شہروں میں بھی نرمی کا اشارہ، آمدورفت پر پابندی برقرار
 حالانکہ فی الحال۲۰؍ اپریل سے  لاک ڈاؤن  کے دوران دی جارہی ڈھیل کا مقصد  دیہی معیشت کو مہمیز دیناہے مگر پرکاش جاؤڈیکر  جو کووڈ-۱۹؍ پر قابو پانے کیلئے بنائے گئے وزارت گروپ کے رکن بھی ہیں، نے شہروں میں بھی  معاشی سرگرمیاں  جلد یا دیر سے  بحال ہوںگی۔  ایک سوال کے جواب میں  جاؤڈیکر  نے کہا ہے کہ یہ قیاس آرائی کہ ٹرین اور بس سروس کب بحال ہوگی، غیر ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تعلق سے حکومت بروقت فیصلہ کریگی۔ واضح رہے کہ حکومتی ذرائع سے ملنے والی خبروں کے مطابق ۳؍ مئی کے بعد بھی ریاستوں کے درمیان سفر کی سہولت بحال کئے جانے کا امکان کم ہے۔ 
اُدھو ٹھاکرے  نےتجارتی سرگرمیوں کی جزوی بحالی کا اعلان کیا
  مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے  ’’معیشت کے  پہیے کو گھومتارکھنے کیلئے ‘‘ آرینج اور گریز زون میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں  نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’جو صنعتیں اپنے مزدوروں کو  عارضی طور پر  رہائش فراہم کرنے کیلئے تیار ہیںانہیں غذائی اجناس اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جائیں گی۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں اس  ارتھ چکر(معیشت کے پہیے )کو چلانا ہوگا۔‘‘ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ’’ریاستی حکومت نے گرین اور آرینج زون  میں صنعتوں میں  پیداواری اور دیگر کام کاج محدود طریقے سے   شرائط کے ساتھ شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ صنعتوں کو اپنے مزدوروں کی رہائش کا انتظام کرنا ہوگا۔ وہ کام کیلئے طویل سفر نہیں کریں گے۔‘‘
گرین اور آرینج زون کیا ہے
  گرین زون وہ علاقے ہیں جہاں کورونا کا ایک بھی کیس  سامنے نہیں آیا ہے جبکہ آرینج زون ان علاقوں کو قرار دیاگیاہے جہاں ۱۵؍ سے کم کیس سامنے آئے ہیں۔ اُدھو ٹھاکرے  نے بتایا  ہے کہ تمام ریاستوں کے ساتھ مہاراشٹر کی سرحدی حسب سابق سیل رہیں گی اور صرف ضروری اشیاء کی نقل وحمل کی اجازت ہوگی۔  بہرحال پنجاب اور نئی دہلی نے کسی بھی طرح کی کوئی ڈھیل نافذ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔  
 کن شعبوں سے لاک ڈاؤن کی پابندیاں ہٹیں گی
 وزارت داخلہ کی ترجمان پونیہ سلیلا سریواستو نے بتایا کہ جو علاقے ہاٹ اسپاٹ یا کلسٹر یا کنٹین منٹ علاقوں کے زمرہ میں نہیں آتے ہیں وہاں سرگرمیوں کی چھوٹ دینے میں احتیاط برتی جانی چاہئے اور پوری حقیقت کو مد نظر رکھ کر ضلع مجسٹریٹ کو کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔ اس کے لئے صنعتی دنیا سے بھی صلاح و مشورہ کرنا ہوگا تاکہ حالات کو کنٹرول میں رکھا جاسکے۔بڑی صنعتی اکائیوں کو چلانے میں بھی یہ خیال رکھنا ہوگا کہ وہاں کام کررہے مزدور اس کے احاطہ میں ہی  رہیں۔زراعت، تعمیراتی، آئی ٹی ، سیز میں انڈسٹریل یونٹس، دیہی علاقوں کی صنعتی اکائیاں اور ای کامرس وہ شعبے ہیں جنہیں فی الحال لاک ڈاؤن  سے مستثنیٰ کیا جارہاہے۔ 
ہندوستان بھی کورونا کے ٹیکے کی تیاری کیلئے کوشاں
 محکمہ صحت کے ترجمان لواگروال نے اتوار کو بتایا کہ مرکزی حکومت کی کوشش یہی ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں ہر سطح پر زیادہ احتیاط برتی جائے ۔
 ویکسین اور ڈرگ کے شعبہ میں  اتوار کو  مرکزی حکومت نے ایک ٹاسک فورس قائم کی ہے جس میں نیتی آیوگ کے رکن وزیراعظم کے پرنسپل سائنس مشیر شریک چیرمین ہیں اور اس کے اراکین آیوش، سائنس اور تکنالوجی محکمہ، بایو تکنالوجی، سی ایس آئی آر، آئی سی ایم آر، ڈی آر ڈی اور ڈرگ کنٹرولر اور ڈائرکٹر جنر ل صحت خدمات ہیں جن کے نمائندے شامل ہیں اور ان کا مقصد اس تعلیمی، صنعتی دنیا اور بین الاقوامی شعبہ میں ہورہے نئے اختراع کو فروغ دینا ہے۔ اس کے تحت ملک میں ویکسین تیار کرنے کے لئے بایو تکنالوجی محکمہ کو نوڈل ایجنسی بنایا گیا ہے جو ویکسین کی تیاری کے نئے طول و عر ض کی تلاش  کرے گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا