English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کے چار مشتبہ مریض کورنٹائن سینٹر سے فرار ، تلاش جاری

share with us

: 20 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )کورونا لاک ڈاؤن کے درمیان جہاں کچھ ریاستوں میں چھوٹ دیئے جانے کی بات چل رہی ہے، وہیں دہلی میں چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔ اس کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ راجدھانی میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ اس مشکل حالات میں بری خبر یہ سامنے آئی ہے کہ دہلی کے ایک کوارنٹائن سنٹر سے چار نوجوان فرار ہو گئے ہیں۔ معاملہ شمالی دہلی کے سول لائنس تھانہ حلقہ واقع ایک کوارنٹائن سنٹر کا ہے۔ فرار نوجوانوں کے تعلق سے پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جانکاری ملی ہے کہ اس سلسلے میں سول لائنس تھانہ پولس نے میگزین روڈ واقع سرکاری اسکول میں بنائے گئے کوارنٹائن سنٹر کے انچارج کی شکایت پر کیس درج کیا ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق جو چار نوجوان کوارنٹائن سنٹر سے غائب ہیں انھیں مارچ مہینے کے آخری دنوں میں یہاں لا کر رکھا گیا تھا۔ فرار ہونے والے نوجوانوں کا تعلق بہار، آسام کانپور اور دہلی سے بتایا جا رہا ہے۔ اس سنٹر میں کوارنٹائن کر کے رکھے گئے زیادہ تر لوگ مہاجر مزدور ہیں۔ نوجوانوں کے فرار ہونے کا یہ معاملہ 17 اپریل کی نصف شب کا بتایا جا رہا ہے۔

جہاں تک دہلی میں کورونا کے اثر کا معاملہ ہے، تو حالات بہت خراب نظر آ رہے ہیں۔ راجدھانی میں اب تک 79 کنٹمنٹ زون قرار دیئے جا چکے ہیں اور اب تک یہاں کورونا کے 2003 معاملے سامنے آ چکے ہیں جب کہ 45 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ انہی مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے کیجریوال حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 اپریل سے جو پی ایم مودی کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کی بات کہی تھی، دہلی کا کوئی علاقہ اس میں شامل نہیں ہوگا۔ گویا کہ لاک ڈاؤن کی سختی پوری دہلی میں برقرار رہے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا