English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں کل 808تبلیغی جماعت کے اراکین کو کورائنٹائن کیا گیا ہے 

share with us

بنگلورو 09/ اپریل 2020(فکروخبرنیوز)  ریاست میں کل 808تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو کورائنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا نے کہا کہ وہ کوویڈ۔19کو روکنے کے لیے طاقت سے زیادہ کام کررہے ہیں۔ 
    پی ٹی آئی کو انٹرویو کے دوران انہو ں نے زور دے کر کہا کہ گذشتہ مہینہ دہلی میں جماعت کے 1300سے زیادہ افراد شریک ہوگئے تھے اور سبھوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کی گئیں تھی۔ صرف بنگلورو میں 276افراد کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں کورائنٹائن میں رکھا گیا ہے اور اس کے علاوہ مختلف حصوں میں 482افراد کی شناخت ہوئی تھی، اس طرح ریاست میں 808کو کورائٹائن کیا گیا ہے۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ بیرونِ ممالک سے تعلق رکھنے والے 57افراد نے کرناٹکا کے بیدر، بیلگاوی، ٹمکورو اور بنگلورو کا سفر کیا تھا۔ ان کے خلاف ویزا کے اصول کی خلاف ورزی کرنے پر بلیک لسٹ کی ہدایات کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ 
    وزیر اعلیٰ نے مزید اس بات کو دوہراتے ہوئے کہا کہ کسی خاص برادری کو وائرس کے پھیلاؤ کے لیے نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ انہو ں نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ انتباہ کے باوجود کچھ لوگ اب بھی ایک مخصوص برادری کو نشانہ بنارہے ہیں جو کہ صحیح نہیں ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا