English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج ۲۰۲۴ء: دہلی سے حاجیوں کا پہلا قافلہ سعودی عرب کیلئے روانہ

share with us

حج کیلئے سری نگر سے حاجیوں کا پہلا قافلہ آج مدینہ کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ اے این آئی سےگفتگو کے دوران ایک عازم حج نے کہا کہ ’’ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے ہمیں کم عمری میں حج کی سعادت نصیب فرمائی۔ مَیں کشمیر میں امن اور خوشحالی کیلئے دعاگو ہوں گا۔‘‘
یہ قافلہ دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانہ ہوا ہے۔ دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ امسال حج کیلئے حاجیوں کی پہلی فلائٹ روانہ ہو چکی ہے۔ یہ فلائٹ ۲۸۵؍ حاجیوں کے ساتھ جمعرات کی صبح ۲؍ بجکر ۲۰؍ منٹ پر روانہ ہوئی۔ میں تمام حجاج کو حج کی مبارک باد دیتی ہوں اور ان کیلئے محفوظ سفر کی دعا کرتی ہوں۔ امسال ۱۶؍ ہزار ۵۰۰؍ حجاج نے دہلی سے حج کیلئے روانہ ہونے کیلئے رجسٹر کیا ہے۔

اس درمیان راجستھان کےضلع پالی کے حکام نے بتایا کہ ۸۰؍ حجاج کو سعودی عربیہ روانہ کرنے سے قبل انہیں ویکسین دی جائے گی۔ اس ضمن میں ریاستی حج کمیٹی کے چیئر مین محمد ایوب خان نے بتایا کہ امسال حجاج کیلئے تمام انتظامات درست طریقے سے کئے گئے ہیں۔ حجاج کی روانگی سے قبل ان کیلئے پولیو اور انفلوئنزا کے خلاف ویکسین کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ ہم سب نے دیکھا کہ کورونا کی وباء کے دوران ویکسین زندگی بچانے کیلئے کتنی مثبت ثابت ہوئی تھی۔واضح رہے کہ حاجیوں کا پہلا قافلہ ممبئی سے ۲۶؍ مئی کو روانہ ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا