English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات میں فرضی ووٹنگ کے الزام میں بی جے پی کے دو کارکنان گرفتار

share with us

نئی دہلی ،09مئی: ملک میں گزشتہ دنوں منگل کو لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملا۔ خاص طور پر اتر پردیش کے مغربی یوپی کے متعدد اضلاع سنبھل،بدایوں اور فیروز آباد وغیرہ میں بڑے پیمانے پر رائے دہندگان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے خبریں آئیں۔وہیں گجرات میں بھی اس طرح کے واقعات سامنے آئے ہیں جو الیکشن کے منصفانہ کرائے جانے پر سوال کھڑے کرتے ہیں۔گجرات میں دو بی جے پی رہنماؤں نے غنڈی گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرضی ووٹنگ بھی کرائی اور حد تو یہ ہے کہ باقاعدہ اس کا ویڈیو بھی فیس بک پر لائیو کیا۔گجرات کے داہود لوک سبھا علاقے کے مہیساگر ضلع میں بدھ کو دو بی جے پی اراکین کو فرضی ووٹنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اتنا ہی نہیں ملزمین نے اس پورے معاملے کا سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم بھی کیا۔ اس کے بعد ویڈیو وائرل ہو گیا۔ کانگریس نے اس معاملے میں الیکشن کمیشن سے شکایت  کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کانگریس ن؁ الیکشن کمیشن سے یہ الزام لگاتے ہوئے سخت کارروائی کی مانگ کی ہے ۔ ملزم نے25 پولنگ بوتھوں کا دورہ کیا اور سنترام پور میں گوتھب تعلقہ پنچایت میں فرضی ووٹنگ کیا ۔ اس معاملے میں ایک ملزم وجے بھابھور کے فیس بک اکاؤنٹ سے لائیو اسٹریم کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائل ویڈیو میں بھابھور پرتھم پور کے ایک بوتھ میں انٹری کرتا ہے اور ووٹنگ مشین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ وہ الیکشن افسر کے انتباہات کی مخالفت کر رہا ہے۔

بھابھور کے ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکت اہے کہ ہمیں صرف دس منٹ دیجئے ۔ ہم ی ہیں پر بیٹھے ہیں۔ یہاں ووٹنگ صبح سے چل رہی ہے ۔ اتنا  ہی نہیں اس نے یہ بھی کہا کہ یہ مشین ہمارے باپ کی ہے۔ بھابھور دوسروں کو بھی کمل بٹن دبانے کے لئے کہہ رہا ہے۔اسے ای وی ایم کے ساتھ ناچتے ہوئے بھی دیکھا جا سکت اہے۔ وہ اپنے ساتھی کو یقین دلاتا ہے کہ علاقے میں اس کا دبدبہ ہے۔

مہیسا گر کے ایس پی جے دیپ سنگھ جاڈیجہ نے بتایا کہ دونوں کو نمائندہ ایکٹ کے ساتھ ساتھ آئی پی سی کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ہم نے پرتھم پور میں ووٹنگ سینٹر پر فرضی ووٹنگ کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت وجے بھابور اور منوج مگن کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بی جے پی کے رکن ہیں اور بھابھور کے والد رمیش بھابھور سنت رام پور تعلقہ پنچایت کے سابق صدر ہیں۔ ملزمین پر آئی پی سی کی دفعہ 171 اور 188 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا