English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن ہٹانے کیلئے مختلف علاقوں کی درجہ بندی کی ہدایت

share with us

ملک گیر لاک ڈاؤن کی میعاد پوری ہونے کے بعد اسے کھولنے کیلئے  وزیراعظم نریندر مودی نے پیرکو  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کابینہ کی  میٹنگ کی قیادت کرتے ہوئے اپنے وزراء کو ہدایت دی ہے کہ اس کیلئے مختلف علاقوں کی درجہ بندی کریں۔ واضح رہے کہ حکومت ان علاقوں  سے پہلے مگر دھیرے دھیرے  پابندیاں ہٹائے گی جو کورونا سے سب سے کم متاثر ہیں۔ ان کے علاوہ جن علاقوں یا ریاستوں میں کورونا کا زور زیادہ ہے وہاں  پابندیاں برقراررہنے کا قوی امکان ہے۔ 
ترتیب وار لاک ڈاؤن ہٹانےکیلئے منصوبہ بندی
 کابینہ کی میٹنگ کے بعد جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم نےاس بات پر زوردیا ہے کہ’’ان علاقوں اور محکموں کو جوکورونا کا محور نہیں ہیں، دھیرے دھیرے کھولنے کیلئے ترتیب وار منصوبہ کی ضرورت ہے۔‘‘ واضح رہے کہ کورونا کے جتنے بھی مریض پائے گئے ہیں ان میں سے ۸۰؍ فیصد ۶۲؍ اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ان ۶۲؍ اضلاع میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی سخت پابندیاں برقرار رہ سکتی ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی زوردیا کہ معیشت کو کورونا کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے جنگی پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 
 لاک ڈاؤن کھولنے سے متعلق وزیراعظم نے جو مشورے دیئے ہیں ان میں یہ بھی شامل ہے کہ کچھ دن گاڑیوں کیلئے مختص ہوں، کچھ سائیکل کیلئے۔اس بیچ دفاتر میں لوگ کم سے کم رہیں۔ وہ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ میں بھی کہہ چکے ہیں کہ ملک میں دیوالی تک سماجی دوری پر عمل درآمد ضروری ہوگا۔
ایک دن میں۷۰۰؍ سے زائد نئے کیس
  اس بیچ ہندوستان میں کورونا وائرس ’کووِڈ-۱۹‘ سے متاثرہ افراد کی تعداد ۴؍ ہزار ۶۹۳؍ ہوگئی ہے۔ پیر کو ایک دن میں ۷۰۰؍ سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ہندوستان میں مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر ۱۲۹؍ ہوگئی ہے۔  
مہاراشٹر میں مریضوکی تعداد ۸۶۸؍ ہوگئی
  اس بیچ مہاراشٹر میں کورونا وائرس ’کووڈ-۱۹‘ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ۸۶۸؍ ہوگئی ہے۔ ان میں سے ۱۲۰؍ کیس اکیلے پیر کو سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں مہلوکین کی تعداد بھی بڑھ کر۴۹؍ ہوگئی ہے۔ ۴؍اموات پیر کو درج کی گئیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا