English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسپین میں کرونا وائرس نے پنجے گاڑھ لیے، 15 ہزار ڈاکٹرز بھی متاثر

share with us

میڈریڈ06 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع اسپین میں کرونا وائرس نے پنجے گاڑھ لیا جہاں مریضوں کی نگہداشت کرنے والا طبی عملہ بھی وبا کی زد میں آگیا۔

بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اسپین میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز کی شرح دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

اسپین کے وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے 15 ہزار ڈاکٹرز اور نرسز کرونا وائرس کا شکار ہوگئے یا پھر وہ قرنطینہ میں جاچکے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہزاروں ڈاکٹرز اور نرسز کے گھر بیٹھ جانے کی وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال میں مشکلات کا سامنا ہے۔وزارت صحت کے مطابق اسپین میں موجود مجموعی مریضوں میں سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز کی شرح 14.7 فیصد ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں بھی ڈاکٹرز متاثر ہوئے البتہ وہاں متاثر ہونے کی شرح 10 فیصد ہے۔ ڈاکٹرز کے حقوق کے لیے کام کرنے والی اسپین کی ایک یونین کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سب سے بری حالت دارالحکومت میڈرڈ کی ہے جہاں 21 فیصد ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے علاوہ ازیں کاتا لونیا کے ایک ٹاؤن کی حالت بھی خراب ہے جہاں طبی عملے کے ہر 3 میں سے ایک شخص کرونا وائرس کا شکار ہوچکا ہے۔

طبی عملے کے حقوق کیلئے کام کرنے والی یونینز کی جانب سے حکومت کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جارہی ہے۔ اسپین کے 17 میں سے 10 ضلعی عدالتوں میں اس حوالے سے درخواستیں بھی عائد کی گئیں جس میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو پابند کیا جائے کہ وہ طبی عملے کو حفاظتی سامان ہر صورت فراہم کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا