English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی پی یل کی طر ز پر انڈیا میں پرو کبڈی لیگ 2014کا آ غاز

share with us

اب ان کھیلوں کی دوڑ میں اور ایک کھیل کبڈی بھی شامل ہو گیا ہے، جو اکثر بر صغیر کے ممالک کے علاوہ دیگر اشیا ئی ملکوں میں مقامی طور پر جوش و خروش سے کھیلا جا تا ہے،یہ لیگ 26جو لا ئی سے انڈیا کے مختلف شہروں میں کھیلی جا رہی ہے ، اور اسکا فا ئنل 31اگست کو کھیلا جا ئے گا ،پرو کبڈی لیگ2014 کے نام سے شروع ہو ئی اس لیگ کو انڈین ٹیلی ویژن کے مختلف چیانلوں پر ہندی فلمی ستارے آج کل بڑی تشہیر کر رہے ہیں،ٹی وی پر یا اسٹیڈیم میں نئے زمانے کی نئی کبڈی لیگ کو دیکھنے میں لوگ لفط اندوز ہو رہے ہیں،کر کٹ کی طر ح ہندی کا منٹری،درمیان میں وقفہ،کھلاڑیوں کے نئے نئے ڈایزین اور کلر کے ڈریسس،میاچ کے درمیان اور اختتام پر کھلاڑیوں اور کوچ انٹرویو نے اس لیگ میں نئی جان ڈالی دی ہے، ، پرو کبڈی لیگ کیلئے سال2014 پہلا سیزن ہے، مشال اسپورٹس کے ڈائرکٹر اور معروف اسپورٹس اینکر چاور شرمانے اس لیگ کو شروع کر نے میں اہم رول نبھا یا ہے،کل ٹیم 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںآئی پی یل کی طرز پر ان ٹیموں کو مختلف فرانچائیز نے خریدا ہے،اورانڈین کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر ملکوں کے معروف کھلاڑی بھی اس لیگ کا حصہ ہیں،اور انڈیا میں اس لیگ کا ٹی وی پارٹنر اسٹار اسپورٹس ہے،اور تمام میا چیس ہندوستانی وقت کے مطابق رات 8بجے سے اسٹار اسپورٹس کے علاوہ اسٹار گو لڈ پر دکھا ئے جا رہے ہیں،اور اس کی سرکاری ویب سائٹس پرو کبڈی ڈاٹ کام ہے،(پی کے یل)پرو کبڈی لیگ جو26جو لا ئی سے شروع ہوا ہے، اس لیگ میں کل آٹھ ٹیمیں اسطر ح ہیں،(1) ۔بنگال وائریرس کو لکتہ جس کے اونرس کشور بیانی فیوچر گروپس ہیں اور ٹیم کے کپتان نیلش شنڈے جبکہ ہیڈ کوچ راج نارئین شرما،اس ٹیم کاہوم گراؤنڈ نیتا جی انڈور اسٹیڈیم کو لکتہ ویسٹ بنگال،(2)۔ بنگلورو بولیس بنگلور،اس ٹیم کے اونرس کوسمیک گلوبل میڈیا ہے اور ٹیم کے کپتان منجیت چیلار جبکہ ہیڈ کوچرندھیر سنگھ اور ہوم گراؤنڈ کانتی ویرا اندور اسٹڈیم بنگلور کر نا ٹک،(3)۔ دبنگ دہلی دہلی،اس کے اونرس رادھا کپور ڈی او آئی ٹی اسپورٹس منجمنٹ۔کپتان جسمیر سنگھ۔کو چ ارجن سنگھ،ہو م گراؤنڈ تیاگ راج اسپورٹس کا مپلکس نیو دہلی،(4)۔ جئے پور پنک پینتھرس جئے پواس ٹیم کے اونرس مشہور فلمی ادکااور بالی ووڈ ایکٹررابھیشک بچن ہیں ۔ کپتان نو نیت گوتم۔ کو چ کا شی نا تھ بھاسکرن ۔ ہوم گراؤنڈ سوائی مان سنگھ اسٹڈیم جئے پور راجستھان ،(5)۔ پٹنہ پیراٹیس پٹنہ ،اونرس راجیش شاہ،کپتان راکیش کمار،کو چ آر یس کھو کھر، ہوم گراؤنڈکنکار با غاندور اسٹیڈیم پٹنہ بہار،(6)۔ پو نے وری پلٹن پو نے،اونرس سومن لال شاہ انسورکوٹ اسپورٹس۔کپتان وزیر سنگھ۔ کو چ رام پال کو شک، ہوم گراؤنڈ شری سیو چھترپتی شیواجی اسپورٹس کا مپلکس پو نے مہارشٹرا،(7)۔ تیلگو ٹیٹنس ویزاگ۔اونرس ویرا اسپورٹس۔ کپتان راجا گرو سبرامنیم۔ کو چ جے اودے کمار،ہوم گراؤنڈ پورٹ ٹرسٹ گولڈن جو بلی اسٹیڈیم وشاکھاپٹنم، آندھرا پر دیشن،(8)۔یو ممبا ممبئی۔ اونرس رونی سکرووالا یو نیلیزرس اسپورٹس ، کپتان انوپ کمار ۔ کو چ روی شٹی ہوم گراؤنڈ نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا ممبئی مہاراشٹرا،
اس لیگ میں انڈیا کے علاوہ پا کستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، ایران، جا پان، یو کے، اندونیشیا، ساؤتھ کو ریا ،اومان،تائیون، کینیا اور تر کمنستان کے معروف و انٹر نیشنل کھلاڑی کھیل رہے ہیں، جن میں ایران کے فر حت کمال بنگال کیلئے کھیل رہیں تو،اور ایران کے ایک اور کھلاڑی احسان ذمانی دہلی کیلئے۔ پا کستان کے وسیم سجاد پٹنہ کیلئے،تو اومان کے مصطفی علی حسینی پو نے کیلئے، پا کستان کے عاطف وحید ویزاگ کے لئے، تو انڈیا کے عرفان خان اور پا کستان کے واجد علی بھی ویزاگ کیلئے جبکہ انڈیا کے معروف کھلاڑی بشیر با پو شرفو الدین ممبئی کیلئے کھیل رہے ہیں ، جبکہ انکے ساتھ بنگلہ دیش کے دوکھلاڑی محمد ضیا ء الر حمن اور محمد اظہر زماں ممبئی کی ٹیم میں اپنے جو ہر دکھا رہے ہیں، 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا