English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد

share with us

ریاض:14 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مملکت کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر اتوار کے روز سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ تمام بین الاقوامی پروازوں کو دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اگلے دو ہفتوں کے دوران کوئی پرواز مملکت میں آئے گی اور نہ یہاں سے بیرون ملک روانہ ہو گیغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاکہ یہ قدم نئے کورونا وائرس کی وبا کے ردعمل کے طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے تمام مقامی افراداور تارکین اقامہ ہولڈرز کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ اتوار سے قبل مملکت واپس آ جائیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا