English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے چینی شہر ووہان کے لیے بڑی امداد

share with us

ریاض:11 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات کے تحت کرونا وائرس سے شدید متاثر چینی شہر ووہان میں طبی امدادی اشیا اور آلات پر مشتمل سامان بھجوا دیا گیا۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات کی جانب سے چین کے کرونا وائرس سے شدید ترین متاثر شہر ووہان میں طبی امدادی اشیا اور آلات پر مشتمل نئی کھیپ پہنچ گئی۔

امدادی اشیا میں مصنوعی نظام تنفس کو بحال کرنے کے آلات سمیت مریضوں کی نگرانی کرنے والے کمپیوٹرز اور دیگر آلات شامل ہیں۔

ان میں 60 الٹرا ساؤنڈ مشینز، 30 مصنوعی تنفس فراہم کرنے والے آلات، 89 دل کی حرکت کو بحال کرنے کے لیے استعمال ہونے والے الیکٹرانک شاک بوسٹرز، 200 ہائی ڈوز وین سرنج بوسٹرز، 277 مریضوں کی طبی نگرانی کے آلات، 3 ڈائلاسز یونٹس کے علاوہ دیگر اشیا شامل تھیں۔

شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے اس سے قبل بھی طبی آلات اور ضروری سامان ووہان پہنچایا جا چکا ہے۔ امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں مزید سامان چین بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ جان لیوا کرونا وائرس سے اب تک ووہان سمیت پورے چین میں 3 ہزار 158 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، گزشتہ روز وائرس کے 24 نئے کیسز سامنے آئے  ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 80 ہزار 778 ہوگئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا