English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کا اپنے شہریوں کو 3 دن کے اندر اندر وطن واپسی کا حکم

share with us

ریاض:10 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی حکام نے اپنے ان تمام شہریوں کو جو متحدہ عرب امارات اور بحرین میں موجود ہیں انہیں تین دن کے اندر اندر وطن واپس آنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جو سعودی شہری متحدہ عرب امارات یا بحرین میں موجود ہیں وہ 72 گھنٹے کے اندر اندر سعودی عرب واپس پہنچ جائیں بصورت دیگر قانونی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

یو اے ای اور بحرین میں قائم سعودی سفارت خانوں کی جانب سے مذکورہ اعلان کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سفارت خانوں نے ئوٹٹ کیا کہ یو اے ای سے سعودی عرب واپس آنے کے خواہشمند تمام سعودی شہری تین دن تک دبئی ایئرپورٹ سے سعودی ائیر لائن کے ذریعے واپسی کا سفر کرسکتے ہیں۔

دریں اثنا شہریوں کی واپسی کے لیے دیگر انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ کئی شہری ابوظہی کے قریب البطحاء سرحدی چوکی کے راستے سے بھی سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں بحرین سے سعودی عرب آنے کے لیے شہری کنگ فہد پل کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا