English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت ؛ گھر میں آتشزدگی سے شیر خوار سمیت 8 بچے ہلاک

share with us

کویت سٹی:08 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)کویت کے ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں شیر خوار سمیت 8 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے شہر صباح میں واقع ایک گھر میں آتشزدگی سے مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا، فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران  8 بچے ہلاک ہوگئے جب کہ 5 بچوں کو بچا لیا گیا ہے تاہم سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہونے پر ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

کویت کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گھر میں 13 بچے اور دو خادمائیں موجود تھیں۔ ہلاک ہونے والے آٹھوں بچے سگے بھائی تھے جب کہ زخمی ہونے والے بچے بھی خونی رشتہ دار ہیں۔ والدین سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 14 سال سے 8 ماہ کے درمیان ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں حادثہ تخریبی کارروائی لگتا ہے، ایک خادمہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ آگ فرار ہونے والی خادمہ نے لگائی ہے۔ مفرور خادمہ کی گرفتاری کیلیے پولیس پارٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا