English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: اقدامِ بغاوت کے الزام میں مزید 20 شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا

share with us

:08 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں ولیعہد پرنس محمد بن سلمان کے حکم سے مزید 20 شہزادوں کو  گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مڈل ایسٹ آئی  خبر پورٹل کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز 'پرنس احمد' کی گرفتاری کے بعد ولیعہد پرنس محمد بن سلمان  کے خلاف اقدام بغاوت  کے دعوے کے ساتھ شاہی خاندان  کے مزید 20  افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار کئے جانے والے افراد میں پرنس احمد کے بیٹے نائف بن احمد بن عبدالعزیز سابقہ ولیعہد پرنس محمد بن نائف اور ان کے سوتیلے بھائی نواف بھی شامل ہیں۔

خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ ولیعہد پرنس  محمد کے حکم سے گرفتار کئے گئے دیگر  شہزادوں پر بغاوت کے لئے امریکیوں سمیت غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں ہونے کا الزام ہے۔

دعوے کے مطابق گرفتاری کے حکم نامے کے نیچے شاہ سلمان  کے دستخط بھی موجود ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا