English   /   Kannada   /   Nawayathi

چلی، صدر مخالف احتجاجی مظاہرے دوبارہ زوروں پر

share with us

:07 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)چلی میں ماہ اکتوبر سے شروع ہونے والے حکومت مخالف  مظاہرے دوبارہ سے زور پکڑ رہے ہیں۔

دارالحکومت سانتیاگو میں ہزاروں  افراد نے اٹلی چوک میں یکجا ہوتے ہوئے صدر سباستیان پنیرا کے خلاف  احتجاج کیا۔

امسال کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے  میں دس افراد  کو حراست میں لے لیا  گیا  تو نقاب پوش  مظاہرین اور پولیس کے درمیان مد بھیڑ  بھی ہوئی۔ پولیس پر پتھر اور سخت مادے  پھینکنے والے مظاہرین کے خلاف پولیس نے تیز دھار پانی اور پیپر گیس سے مداخلت کی۔

سان تیاگو  کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کے باعث میٹرو کو بند کردیا گیا جس سے نقل و حمل میں مسائل سامنے آئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا