English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقامہ، نئے ویزے پر آنے والوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا

share with us
:07 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا کے شکار ممالک سے اقامہ ہولڈر یا نئے ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’میڈیکل سرٹیفیکیٹ سے یہ ثابت ہو کہ آنے والے مسافر کورونا وائرس سے پاک ہیں۔‘
وزارت نے مزید کہا  کہ ’فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ مسافروں کو جہاز میں سوار کرنے سے پہلے یقین کر لے کہ اس کے پاس سرٹیفیکیٹ موجود ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے اندر جاری ہوا ہے۔‘
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’کورونا کے شکار ممالک میں موجود سعودی سفارتخانے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے میڈیکل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والے مستند اور معیاری ادارے مقرر کریں گے
وزارت نے کہا ہے کہ ’ان ضابطوں سے ان انسانی حالات کو استثنیٰ ہوگا جنہیں وزارت داخلہ اور وزارت صحت جائزہ لینے کے بعد استثنیٰ دیں گے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا