English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ: امریکا نے شام میں جنگ بندی سے متعلق مشترکہ بیان ویٹو کر دیا

share with us

:07 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا نے سلامتی کونسل میں شام میں جنگ بندی کی حمایت میں مشترکہ بیان جاری کرنے کو ویٹو کر دیا ہے۔ شام میں جنگ بندی کی یہ نئی کوشش روس اور ترکی نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ امریکا نے اس قراداد کو یہ کہہ کر ویٹو کیا کہ یہ ابھی بہت ہی ابتدائی ہے۔ ایسے ہی تاثرات برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے بھی سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیرواسلی نیبن زیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں واضح کیا تھا کہ اس جنگ بندی کو کئی ممالک نے امن و مصالحت کی جانب ایک بہتر قدم قرار دیا ہے۔ شامی صدر بشار الاسد نے بھی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا