English   /   Kannada   /   Nawayathi

نو ممالک امن دستوں کے لیے فی الحال فوجی نہ بھیجیں، اقوام متحدہ

share with us

:07 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ نے نو مختلف ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ عالمی ادارے کے امن دستوں میں اپنے فوجیوں کی شمولیت کو فی الحال روک دیں۔ یہ درخواست نیپال، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، انڈیا، اٹلی، جرمنی، چین، جنوبی کوریا اور فرانس کو کی گئی ہے۔ ان ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے فوجی دستوں کی روانگی میں تین ماہ کی تاخیر کر دیں۔ اس کی بنیادی وجہ ان ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی پھیلتی وبا ہے۔ مشرق بعید کے ممالک چین، جنوبی کوریا، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں اس وبا میں مبتلا افراد کی تعداد غیر معمولی ہے۔ جرمنی میں ابھی اس وبا کے مریضوں کی تعداد قریب چھ سو ہو چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا