English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی حکومت نے سابق ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا

share with us

لندن:07 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکومت نے سابق ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، سابق ولی عہد محمد بن نائف اور شاہی خاندان کے اہم ترین فرد شہزادہ نواف بن نائف کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان تینوں افراد کو جمعے کے روز ان کے محلات سے حراست میں لیا گیا تاہم ان کی گرفتاری کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ 2017 میں شہزادہ محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی خاندان کے درجنوں ارکان، وزرا اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کرکے انہیں ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا تھا۔ سعودی حکومت کے مطابق ان شخصیات نے بدعنوانی کرکے اربوں ریال ہتھیائے تھے تاہم مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان شخصیات کو شہزادہ محمد سلمان سے وفادار رہنے کا حلف لینے کے بعد رہائی ملی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا