English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئی ویزا پالیسی ، ترکی نے بڑا اعلان کردیا

share with us

انقرہ :05 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) ترکی نے 11 ممالک کیلئے سیاحتی ویزے کی شرط ختم کر دی ہے، جس کے بعد ان ممالک کے شہری بلا سیاحتی ویزہ ترکی آ سکیں گے اور انھیں 90 روز قیام کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی جانب سے نئی ویزا پالیسی جاری کردی گئی ، اس سلسلے میں ایک صدارتی حکم نامہ سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت 11 ممالک کیلئے سیاحتی ویزے کی پابندی ختم کر دی۔

ان ممالک میں آسٹریا، بیلجیئم، برطانیہ، کروشیا، ہالینڈ، آئرلینڈ، اسپین، مالٹا، ناروے، پولینڈ اور پرتگال شامل ہیں ، ان ممالک کے شہری بلا سیاحتی ویزہ ترکی آ سکیں گے اور انھیں 90 روز قیام کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ ترکی نے برطانوی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا تھا کہ  2 مارچ2020 سے برطانوی شہریوں کو سیاحتی ویزے حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی

موجودہ قوانین کے مطابق برطانوی شہریوں کو آن لائن ترکی کا آن لائن ویزا حاصل کرنا پڑتا تھا جس کی فیس 27 پاؤنڈز تھی ، تاہم نئے قوانین نے تحت برطانوی شہری بغیر ویزے کے کسی بھی وقت ترکی جا سکیں گے۔

ترک فارن آفس کا کہنا تھا  کہ ویزہ فری انٹری کا مقصد سیاحت ، تجارتی ، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے، سال 2019 میں بیس لاکھ برطانوی شہری سیاحت کے ویزے پر ترکی گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا