English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کے منصوبے کے بعد فلسطینیوں پر صہیونی تشدد میں اضافہ

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :05 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)جنوری کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے مزعومہ امن منصوبے کے اعلان کے بعد صہیونی ریاست اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں پر تشدد کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے 'سنچری ڈیل' اعلان کے بعد یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر 2 ہزار 869 حملے کیےگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی کارروائیوں 7 فلسطینی شہید اور 600 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ 436 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر گرفتاریاں القدس اور غرب اردن کے علاقوں سے کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑکے لیے جگہ جگہ 346 ناکے ناکے لگائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں فلسطینیوں پر فائرنگ 176 واقعات پیش آئے جب کہ فروری میں 246 واقعات پیش آئے۔

فروری میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور جمعہ کی فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے روکنے کی کارروائیوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے 21 ایام میں 1702 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی۔

فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ الخلیل میں 420، نابلس میں 399 اور القدس میں انسانی حقوق کی 355 خلاف ورزیاں کی گئیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا