English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو دن بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

share with us

مکہ المکرمہ :04 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع):04 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کے عہدیداران نے دعویٰ کیا ہے کہ دو دن بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا یہ خوبصورت نظارہ پہلی بار انسانی آنکھ سے براہ راست دیکھا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق دو دن بعد یعنی11 رجب بمطابق 6 مارچ کو چاند اپنے دائرے میں تیرتا ہوا عین خانہ کعبہ کے اوپر آجائے گا.

اس حوالے سے سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر رات 9 بج کر 55 منٹ پر آئے گا جسے دیکھ کر دور سے کعبہ کی سمت کا تعین بھی کرنا آسان ہوگا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں برس چاند کا کعبہ کے عین اوپر آنے کا یہ پہلا واقعہ ہوگا جسے عام آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔.

واضح رہے کہ اس سے قبل چاند کے کعبہ کے عین اوپر دکھائی دینے کا منظر 2018 میں ہوا تھا جب کہ اسی برس 12 رمضان کو سورج عین کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا