English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں فلسطینی رہ نمائوں کے خلاف 8 مارچ سے مقدمہ کا آغاز

share with us

الریاض:04 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ سعودی حکام کی طرف سے انہیں با ضابطہ طورپر مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے گرفتار اقارب کے خلاف 8 مارچ سے باقاعدہ مقدمہ چلایا جائے گا۔

سعودی عرب میں کئی ماہ سے زیرحراست فلسطینیوں کا فلسطینی مزاحمتی تحریک کی حمایت کی پاداش میں تین مارچ 2020ء سے حماس کے سعودی عرب میں سابق مندوب 82 سالہ محمد صالح الخضری اور ان کے صاحب زادے انجینیر ھانی الخضری کے خلاف باقاعدہ مقدمہ کی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر'ضمیر کے قیدی' کے عنوان سے ایک صفحہ سعودی عرب میں گرفتار افراد کی رہائی کی مہم چلانے والے کارکنوں کی طرف سے چلایا جا رہا ہے۔ اس صفحے پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کا ٹرائل شروع کیاگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جن شخصیات کا سعودی عرب میں ٹرائل ہو رہا ہےان میں اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سعودی عرب میں تعلقات عامہ کے سربراہ محمد الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا