English   /   Kannada   /   Nawayathi

تشدد بھڑکانے والے بی جے پی رہنماکپل مشرا کےخلاف پارٹی سے اٹھنے لگی آوازیں ، سبھدرا مکھرجی نے پارٹی چھوڑنے کا کیا اعلان

share with us

:29فروری2020 (فکروخبر/ذرائع)دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں سی اے اے مظاہرہ کے درمیان تشدد بھڑکنے سے 42 لوگوں کی موت اب تک ہو گئی ہے۔ اس درمیان 2013 میں بی جے پی میں شامل ہوئی ایک مشہور اداکارہ سبھدرا مکھرجی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سبھدرا مکھرجی نے کئی فلموں اور ٹی وی سیریل جیسے بوؤ کوتھا کوؤ، سدھارن میئے، کھلاڑی، رومیو اینڈ جولیٹ میں کام کیا ہے۔ انھوں نے اپنے اس فیصلے کے بارے میں کہا کہ یہ کافی انتظار کرنے کے بعد اٹھایا گیا قدم ہے۔

سبھدرا مکھرجی نے کہا کہ ’’میں نے 2013 میں بی جے پی جوائن کی تھی اور مجھے پارٹی کے کام نے متاثر کیا تھا۔ لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں میں نے غور کیا کہ کچھ چیزیں ٹھیک نہیں ہو رہی ہیں۔ میں نے محسوس کیا کہ لوگوں سے مذہب کی بنیاد پر نفرت کرنا اور ان کے لیے رائے بنانا بی جے پی کے نظریہ پر حاوی ہو رہا ہے۔ اس پر کئی بار غور کرنے کے بعد میں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ جس پارٹی میں انوراگ ٹھاکر اور کپل مشرا جیسے لیڈر ہوں اس پارٹی میں رہنا مجھے منظور نہیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا