English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان سے امن مذاکرات کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمے داری ہے:خلیل زاد

share with us

: 18/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)امریکہ کے افغانستان کےلیے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد  نے  کہا ہے کہ  طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے مثبت نتائج کےلیے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہونگی ۔

 خلیل زاد نے  سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ  40 سال سے افغانستان جنگ کی  بھٹی میں جل رہا ہے  جسے ختم کرنے کےلیے    ایک نیا موقع ہمارے ہاتھ آیا ہے جسے کھونا نہیں چاہیئے، لہذا ضروری ہے  کہ   طالبان کے ساتھ مذاکرات کو  کامیاب بنانے کےلیے  ہم سب کو کوششیں کرنی چاہیئے ۔

 انہوں نے بتایا کہ طالبان  اور افغان حکومت کے درمیان مکالمت  کے آغاز کے لیے  تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ واضح رہے کہ  طالبان  ملک کے بیشتر علاقوں پر قابض ہیں جو کہ صدر اشرف غنی کی حکومت کےلیے بھی خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا