English   /   Kannada   /   Nawayathi

نربھیا کے قصوراروں کی سبھی امیدیں ختم! 3 مارچ کو پھانسی دیئے جانے کا اعلان

share with us

نئی دہلی: 17/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) نربھیا کے قصورواروں کو پھانسی دینے کے لیے ایک بار پھر ڈیتھ وارنٹ جاری ہو گیا ہے۔ دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے جاری تازہ ڈیتھ وارنٹ کے مطابق اب چاروں قصورواروں کو ایک ساتھ 3 مارچ کی صبح 6 بجے پھانسی دی جائے گی۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق تہاڑ جیل کے ڈی جی سندیپ گویل کو ڈیتھ وارنٹ سے متعلق آفیشیل حکم نامہ سونپا جا چکا ہے۔

نیا ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نربھیا کی ماں نے خوشی کا اظہار کیا ہے جو کہ گزشتہ کچھ دنوں سے عدالتی پیچیدگیوں کے سبب کافی مایوس نظر آ رہی تھیں۔ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نربھیا کی ماں نے کہا کہ ’’اس قدم سے میں بہت خوش ہوں۔ اب بس وہ جاری کی گئی تاریخ 3 مارچ کو پھانسی پر لٹک جائیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں سات سال سے جدوجہد کر رہی ہوں اور امید ہے کہ اب 3 مارچ کو نربھیا کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا مل جائے گی۔‘‘

نربھیا کی جانب سے کیس لڑ رہی وکیل سیما کشواہا نے کہا کہ ’’نربھیا کے ساتھ ملک کی دیگر بیٹیاں جو انصاف کے انتظار میں ہیں، ان کو بھی ملک کے عدالتی نظام پر امید جگے گی۔ ان کو بھی انصاف مل سکتا ہے، اگر نربھیا کو انصاف مل سکتا ہے۔‘‘ نربھیا کے والد نے اس موقع پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم عدالت کے فیصلے سے خوش ہیں۔ قصوراروں کو اب جلد سزا ملنی چاہیے۔‘‘

بہرحال، نربھیا کے قصورواروں میں سے ایک ونے شرما اس وقت بھوک ہڑتال پر بیٹھ گیا ہے۔ عدالت نے تہاڑ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضابطوں کے مطابق سبھی قصورواروں کی دیکھ بھال کی جائے۔ وقت وقت پر سبھی قصورواروں کی طبی جانچ کرائے جانے کی خبریں میڈیا میں آتی رہی ہیں۔

قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا