English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے قانون کی حمایت میں بہار میں ریلی، یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلمانوں کے خلاف اگلا زہر 

share with us

گیا 15/ جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) مرکز کی مودی حکومت سڑکوں پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہو رہے زبردست مظاہروں سے حیران ہے اور ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ لوگوں کو خاموش کیا جائے۔ اس کے تحت بی جے پی مختلف ریاستوں میں شہریت قانون کی حمایت میں ریلی اور پروگرام کا بھی انعقاد کر رہی ہے جہاں سرکردہ لیڈران عوام، خصوصاً مسلمانوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ شہریت قانون کو لے کر لوگ غلط فہمی کے شکار نہ ہوں۔ اسی ضمن میں ریاست بہار واقع گیا میں منگل کے روز ایک ریلی ہوئی۔ اس ریلی میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے، لیکن شہریت قانون کے بارے میں سمجھانے کے ساتھ ساتھ انھوں نے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی بھی شروع کر دی جس کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے۔

ریلی کے دوران ایک طرف تو یوگی جی نے کہا کہ شہریت قانون کسی ذات اور مذہب کے خلاف نہیں اور اس کی مخالفت مٹھی بھر لوگ کر رہے ہیں، اور دوسری طرف انھوں نے یہ کہہ ڈالا کہ مسلمانوں کی آبادی اس لیے بڑھی کیونکہ انھیں ہندوستان میں بہت ساری سہولتیں دی گئی ہیں۔ اپنے خطاب میں مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ جو بھی شہریت قانون کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں، وہ ملک کے ساتھ غداری کر رہے ہیں۔ حالانکہ سچ تو یہ ہے کہ مسلمانوں سے کہیں زیادہ بڑی تعداد میں غیر مسلم اشخاص اس قانون کی مخالفت میں سڑکوں پر ہیں۔

مسلم آبادی کو لے کر اپنی تقریر میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’’1947 سے اب تک مسلمانوں کی آبادی سات سے آٹھ گنا بڑھی ہے۔ کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہے۔ یہ آبادی اس لیے بڑھی کیونکہ ہندوستان میں انھیں سبھی سہولتیں دی گئی ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’پاکستان کے اندر ہندوؤں کی آبادی ایک فیصد رہ گئی ہے۔ پاکستان میں ہندو یا تو مذہب تبدیل کرنے کے لیے مجبور ہے یا پھر انھیں مار دیا گیا۔‘‘
قومی آواز بیورو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا