:اور ہر طرح کے
وھاٹس ایپ پر رہیں ہوشیار! جعلی خبرپھیلانے والوں ک ... سیکس اسکینڈل معاملہ : ریونا کے بہانے پرینکا گاندھ ... اجمیر : امام مسجد کے قتل معاملہ میں اب تک پولس خالی ... بہار، تلنگانہ گرمی کی زد میں، کیرلہ میں گرمی سے دو ... سورت کے بعد اب اندورسے کانگریس امیدواربی جے پی می ... اترکنڑا میں وزیر اعظم مودی کی ریلی سے ایم پی آننت ... کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے ... نیتن یاھو قوم کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں، غزہ جنگ م ...

واشنگٹن:14دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے اور بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرامواخذہ میرے ساتھ نا انصافی ہے، میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے، بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے جب کہ ڈیموکریٹس بے کاراورامریکا کیلیے بہت برا کررہے ہیں۔
رہی صدرٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے بالکل کوئی غلط کام نہیں کیا، ڈیموکریٹس ان کے متعلق اپنے بیان سے پھرگئے، ڈیموکریٹس نے کہا تھا مواخذے کی کارروائی غیرجانبدارانہ ہوگی لیکن وہ اب مکمل جانبدارانہ کارروائی کررہے ہیں۔
ٹیم ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے کسی بھی صدرنے اتنا کام نہیں کیا جتنا ٹرمپ نے کیا، ڈیموکریٹس صرف ڈونلڈ ٹرمپ کوان کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ 2020 کے انتخابات میں بھی وہ ٹرمپ کو ہرا نہیں سکتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزصدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی سماعت کرنے والی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی تھی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد باضابطہ کارروائی کا آغاز ہوجائے گا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |