English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائجیریا میں شدت پسندوں کے ہاتھوں فرانسیسی این جی او کے 4 مغویوں کا قتل

share with us

ابوجا:14دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) نائجیریا میں شدت پسندوں نے فرانسیسی این جی او کے 4 مغویوں کو قتل کردیا۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا میں شدت پسند جنگجوؤں نے بھوک اور افلاس کے خاتمے کیلیے کام کرنے والی فرانسیسی این جی او کے ایک اسٹاف ممبر اور دو ڈرائیورز سمیت 4 مغویوں کو قتل کردیا ہے جب کہ ایک امدادی کارکن اب بھی جنگجوؤں کی قید میں ہیں۔

فرانسیسی امدادی تنظیم ’اگینسٹ ہینگر‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس 18 جولائی میں اغوا ہونے والے 6 کارکنان میں سے 4 کو قتل کر دیا گیا ہے، مغویوں کو نائجیریا کے شمال مشرقی حصے سے اغوا کیا گیا تھا۔ تنظیم نے مقتولین کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

ایک مغوی کو رواں برس ستمبر میں قتل کردیا گیا تھا اس طرح مقتولین کی تعداد 5 ہوگئی ہے اور اب جنگجوؤں کی قید میں این جی او کا ایک مغوی ہے۔ ’اگینسٹ ہنگر‘ کے ذمہ داروں نے حکومت سے باقی بچ جانے والے ایک مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا