English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس نے شیو سیینا کو حمایت دینے کا اعلان کیا!!

share with us

نئی دہلی:11/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع) مہاراشٹرمیں حکومت تشکیل کولے کرچل رہی سیاسی سرگرمیوں کےدرمیان بڑی خبرآرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس نے شیو سینا کوباہرسے حمایت دے گی۔  اس طرح سے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی محنت رنگ لائی اوراب مہاراشٹرمیں شیوسینا کے وزیراعلیٰ ہونے کا خواب پورا ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہےکہ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج ہی کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی سے فون پربات کرکے حمایت طلب کی تھی۔ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پرہوئی سینئرلیڈروں کی میٹنگ کے بعد کانگریس اس فیصلے پرپہنچی ہے۔  اس میٹنگ میں احمد پٹیل اورغلام نبی آزاد سمیت کئی لیڈران شامل تھے۔

وہیں کانگریس لیڈراحمد پٹیل نے میٹنگ سے قبل بیان دیا تھا کہ اس میٹنگ کے بعد صورتحال پوری طرح واضح ہوجائے گی۔ سونیا گاندھی نے اپنے اراکین اسمبلی سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت بھی کی ہے۔ وہیں، شیو سینا نے گورنربی ایس کوشیاری سے ملنے کا وقت بھی بدل دیا ہے۔ شیوسینا کے لیڈران گورنر سے 7:15 پر ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ گورنرنے شیوسینا کواکثریت  ثابت کرنے والا حمایتی خط سونپنےکےلئے شام 7:30 بجےتک کا وقت دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا