English   /   Kannada   /   Nawayathi

داعش کے قیدیوں کو ان کیآبائی ممالک میں واپس بھیجا جائے گا: ترکی

share with us

انفرہ 02؍ نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع) ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے کہا ہے کہ سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے گرفتار ارکان کو ان کے آبائی ممالک کو واپس بھیج دیا جائے گا۔انھوں نے اس معاملے پر یورپی یونین کی بے عملی کی شکایت کی ہے۔

انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کی بے عملی ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔یہ ایک غیر ذمے دارانہ رویہ بھی ہے۔انھوں نے داعش کے قیدیوں کا معاملہ تنہا ترکی پر چھوڑنے پر یورپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’ہم داعش کے گرفتار ارکان کو ان کے آبائی ممالک کو واپس بھیج دیں گے۔‘‘ ترکی نے گذشتہ ماہ شام کے شمالی مشرقی علاقے میں کرد فورسز کے خلاف کارروائی کے دوران میں جیلوں سے فرار ہونے والے داعش کے بعض جنگجوؤں کو دوبارہ گرفتار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا