English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی ملٹری پولیس نے شمالی شام میں گشتی کاروائیاں شروع کر دی ہیں

share with us

روسی وزارت ِ دفاع کے شام میں طرفین کے مابین مصالحتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اور روس کے مابین طے پانے والی مطابقت کی رو سے شمالی  شام میں    روسی ملٹری پولیس معینہ علاقے  میں  گشت کر رہی ہے۔

اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ "روسی ملٹری پولیس  نے عجمی، قارا کوزا، کوران، قامشلی، فقیرہ  اور سیمالکہ علاقوں میں  گشتی سرگرمیاں سر انجام دی ہیں۔

دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے سمجھوتے کی رو سے کل شام تک علاقے   سے وائے پی جی /پی کے کے  دہشت گرد  تنظیم کے عناصر  کو نکال باہر کرنے کی ضرورت پر زور دینے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ"29 اکتوبر  شام 6 بجے تک کردی عناصر اور ان کے اسلحہ کو شام ۔ ترکی سرحدوں سے  30 کلو میٹر کی دوری   تک   پیچھے ہٹنا مقصود ہے۔  اب کے بعد چشمہ امن کاروائی کے حدود دربعے  میں شامل  سرحدوں کے مغرب اور مشرق میں 10 کلو میٹر  اندر تک قامشلی  شہر کے علاوہ ترک۔ روسی دستے گشت کریں گے۔

علاوہ ازیں دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کے عناصر کے اپنے اسلحہ کے ہمراہ منبج اور تل رفعت سے انخلاء کرنے کے تقاضے پر زور دینے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ"ان سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنایا جانا،  شام۔ ترکی سرحدوں کی صورتحال میں استحکام لانے میں اہم سطح کی خدمات ادا کرے گا۔"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا