English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشرا انتخابات سے قبل پھر پلوامہ حملہ کی گونج ، شر د پوار بولے ، پلوامہ جیسا حملہ نہیں تو مہاراشٹرا سے بی جے پی کا خاتمہ یقینی

share with us

مہاراشٹرا :21/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)این سی پی صدر شرد پوار نے مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کہا کہ'بی جے پی نے پلوامہ حملے کا مسئلہ بناکر پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے'۔

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانگریس پارٹی کے صدر نے کہا ہے کہ' مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل دوبارہ پلوامہ جیسا حملہ نہیں ہوا تو ریاستی حکومت(بی جے پی) کا تختہ پلٹ جائے گا'۔

پوار کا کہنا ہے کہ 'پارلیمانی انتخابات سے قبل ایسا لگتا تھا کہ مودی حکومت واپس نہیں آئے گی لیکن سرحد پر پلوامہ حملے کے بعد ملک میں پوری تصویر بدل گئی، اس سے حکومت کو فائدہ ہوا'۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'میں ایک بار وزیر دفاع کے عہدے پر بھی تھا ۔جب میں نے کچھ سبکدوش افسران سے بات کی تو انہوں نے مجھ سے پلوامہ حملے پر شکوک و شبہات کیا یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا ، یا یہ پاکستان کے لیے کسی اور چیز کا تھا؟ اس معاملے میں گہرائی سے جانکاری کرنے کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ' اس معاملے میں زیادہ بات کرنے کی ضرورت نہیں ہیں کیوں کہ یہ مسئلہ فوج سے متعلق ہے، لیکن وزیر اعظم نے سرحد سے متعلق اس مسئلے کے بعد جارحیت کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ ہم نے پڑوسی ملک کو سبق سکھایا مزید آگے بھی سکھایا جاسکتا ہے اسی وجہ سے انتخابات نے تصویر بدل دی'۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'اسمبلی انتخابات کا اعلان آئندہ 2-4 دنوں میں کر دیا جائے گا لیکن انتخابات تک دوبارہ پلوامہ حملہ نہیں ہوا تو آج جو لوگوں میں ردعمل ہے تو اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ایسا مجھے لگتا ہے یہ رد عمل حکومت کے خلاف ہے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا